پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزیدسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں قائم کی جائیں گی۔ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے پیش رفت

حکومتِ پنجاب کی ہدایت پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ سروسز کی بہترین فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزیدسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں قائم کی جا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ کیلئے پری پی کیو ڈی بڈ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سلیوشن فراہم کرنے والی کمپنیاں پری کوالیفیکیشن ڈاکیومنٹ 9 مئی تک جمع کروا سکتی ہیں۔مزید برآں ابتدائی مراحل میں ایل ڈبلیو ایم سی ان تمام ڈسٹرکٹ میں قائم اداروں کو رہنمائی اور معاونت فراہم کرے گی۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ضلع قصور سے 16، ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ سے 21، ضلع شیخوپورہ سے 25 کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایل ڈبلیو ایم سی پلاننگ اینڈ کنٹریکٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے نمائندگان کو پری کوالیفیکیشن ڈاکیومنٹ جمع کروانے کے بارے میں مکمل ہدایات اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس اجلاس کا مقصد اگلے مرحلے میں بڈ میٹنگ کو احسن طریقے سے انجام دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button