- کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ روٹی و نان کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب قیمت ایپ پر آنے والی شکایات کا 24گھنٹے میں ہی ازالہ ہونا چاہئے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیمتوں کے نفاذکیلئے لاہور شہر میں 24گھنٹے میں 1703 انسپیکشنز ہوئیں جن کے نتیجے میں 40ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ لاہور میں کل انسپیکشنز میں روٹی و نان قیمتوں کی 10فیصد سے کم خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ 15اپریل تا 25اپریل لاہور ڈویژن میں روٹی و نان کی قیمتوں کی 11فیصد خلاف ورزیاں ہوئیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے ڈی سیز کو خلاف ورزیاں زیرو فیصد پر لانے کی ہدایات جاری کردیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 24گھنٹوں میں 3037 انسپیکشنز کی گئیں۔ روٹی و نان کی قیمتوں کیلئے انسپیکشنز کے دوران زیرو ٹالرنس رکھیں۔ لاہور ڈویژن میں 24گھنٹوں میں روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر 4لاکھ 32ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں 24گھنٹوں میں روٹی و نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر 37ایف آئی آرز درج کروا کر 23 کو گرفتار کر لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گندم خریداری مراکز میں کسانوں کیلئے سیٹنگ، پانی و تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم خرید ہوگی۔ تمام ڈی ایف سی ز مراکز کے نگران ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی جی لاہور محمد شجعین وسترو سمیت ڈی ایف سی ز نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
23 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
3 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
4 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
Back to top button