وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب مشن میں اہم سنگ میل عبور ہو گیا۔ وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس لانچ کر دی۔ وزیر خوراک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں سپیشل ٹاسک فورس کا اجرا کیا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس میٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ہے جو سپلائی ہونے والے گوشت کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنائے گی۔ بلال یاسین نے بتایا کہ میٹ سیفٹی ٹیمیں سلاٹر ہاؤس، فروزن میٹ یونٹس، میٹ شاپس، میٹ پروسیسنگ یونٹس کا روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی معائنہ کریں گی۔ سپیشل ٹاسک فورس لاہور سمیت تمام اضلاع کے انٹری پوائنٹس اور گوشت مارکیٹس میں سپلائی ہونے والے گوشت کو چیک کرے گی۔ پولٹری فارم، سلاٹر ہاؤس سے آنے والے گوشت کی ٹریسیبلٹی کا مکمل ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا اور علی الصبح داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ کچھ عرصے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندیوں اور میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 60 ہزار کلو ناقص غیر معیاری گوشت تلف کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور معیاری دودھ، گوشت اور خوراک کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل چیکنگ جاری ہے۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے کی تاریخی کمی کی جس کے ثمرات عام آدمی تک پہہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور اس وقت بھی لاہور میں پشاور سے 100 روپے کم پر مرغی دستیاب ہے تاہم پرائس نیچے لائیں گے۔ چوزے کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا رہے ہیں تاکہ ملک میں مرغی کی قیمتیں نیچے آئیں۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر خوراک نے بتایا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث گندم کی کٹائی کا عمل بھی باقاعدہ شروع نہیں ہوا۔ گندم میں نمی کا تناسب زیادہ ہے اس وجہ سے بھی فوری طور پر خریداری نہیں کی جاسکتی۔ چند دنوں میں گندم میں نمی کا تناسب 10 فیصد تک آنے پر خریداری کریں گے۔ باردانہ ایپ پر ملنے والی پونے 4 لاکھ درخواستوں میں سے سوا لاکھ درخواستیں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے تصدیق کے بعد منظور کی ہیں جنہیں باردانہ دیا جائے گا۔ تاریخی طور پر بھی حکومت کل گندم کا 10 فیصد سے کم خریدتی ہے اور اس بار کیری فارورڈ سٹاک موجود ہونے کے باوجود گندم کی خریداری کی جائے گی لیکن نمی کا تناسب پالیسی کے مطابق 10 فیصد تک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک خیال رکھ رہا ہے کہ گندم کی قیمتیں مستحکم رہیں اور پنجاب میں گندم کی قیمت مستحکم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خواراک نے بتایا کہ ہمیں حکومت سنمبھالے ڈیڈھ ماہ ہوا اور اس دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ نگران وفاقی حکومت کے دور میں گندم درآمد کی گئی جس سے نقصان ہوا اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ بلال یاسین نے کہا کہ کسان زمین کا سینہ چیر کر ہمارے لیے اناج اگاتا ہے، انکا خیال رکھیں گے۔ بلال یاسین نے کہا کہ کسان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے اور اسے اس کی محنت کی کمائی ضرور ملے گی۔ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے 130 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں۔
Read Next
نومبر 18, 2024
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید علی الصبح ٹیمپل روڈ اور ٹھوکر پہنچ گئے،42 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ، 4 بند، 21کو 6لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد
نومبر 2, 2024
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر لاہور سے راجن پور تک ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن، گزشتہ سال کی نسبت چیکنگ میں 89.1 فیصد اور جرمانوں میں 94.3 فیصد اضافہ
اکتوبر 16, 2024
پنجاب فوڈاتھارٹی زیر اہتمام ”بہتر زندگی، بہتر مستقبل کے لیے خوراک ہمارا بنیادی حق’کے تھیم سے ورلڈ فوڈ ڈے پرسیمینارکاانعقاد
ستمبر 14, 2024
ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، گین اور نیوٹریشن انٹریشنل اینڈ ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفود کا پنجاب فوڈاتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
ستمبر 3, 2024
سیکرٹری انڈسٹریز و محکمہ خوراک احسان بھٹہ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی تفصیلی بریفنگ
Related Articles
کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل پیکٹ میں رکھ کر آم کے ڈبوں میں رکھا جاتا ہے۔ وزیر خوراک بلال یاسین
جولائی 10, 2024
دودھ کے نام پر سفید جعلی محلول فروخت کرنے والا عادی مجرم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہیر گاؤں بندیاں روڈ پر بڑی کارروائی
جولائی 9, 2024