صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں لائیو سٹاک فارمرز کے لئے کسان کارڈ اور کسان کارڈ ایپ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب مسعود انور کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نےاجلاس میں شرکت کی۔
سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب مسعود انور نے کسان کارڈ اور کسان کارڈ ایپ پر تفصیلی بریفنگ دی اورکسان کارڈ ایپ کے مقاصد،اہم نکات پر روشنی ڈالی۔انھوں نے بتایا کہ
ایپ کے ذریعےسوشل میڈیا چینلز پر لائیو سٹاک فارمر اپنی اگر کوئی شکایت ہو تو درج کروا سکتا ہے اور مختلف طرح کی سروسز بھی حاصل کر سکتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ فارمر
ویکسین اور ڈائزیز الرٹ کے بارے میں ایپ پر ایڈواس دیکھ سکتا ہے اور قریب ترین مراکز سے رابطہ کرکے تمام سہولیات حاصل کر سکتا ہے۔ایپ پر ہر فارمر سائن اپ کرئے گا ، لاگ ان ہو جائے گا اس عمل سے فارمر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹر ہو جائے گا۔
صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر کہا کہ ڈائری فارمرز اس ایپ کے ذریعے فارم فٹننگ کے فوائد کے بارے میں مفید مشورے حاصل کر سکتا ہے۔صوبائی وزیر نے
ایپ میں فارم منیجمنٹ، ٹرسبیلیٹی،ویکسینشن ہسٹری، جانوروں کی دودھ کی پیداوار کا تمام ریکارڈ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس اپیلی کیشن کےذریعے فارمر ڈاکڑ کو ویکسین لگوانے کے لئے بلا سکے گا۔انھوں نے کہا کہ اس ایپ میں ہیلپ لائن 9211،فیٹنگ،ٹیگنیگ اور خرید و فروخت کے ڈیٹا کو بھی شامل کیا جائے۔عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ
کسان کارڈ پر لائیو سٹاک کے چھوٹے فارمرز کو کریڈٹ کی سہولت میسر آئے گی۔ایک جانور کےلیے400روپے فی ڈے اور 120دنوں کا کریڈٹ پریڈ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ یہ رقم کیش نہیں بلکہ کھاد،بیج اور ان پٹ کی صورت میں فارمرز کو میسر آئے گی۔وزیر زراعت نے کہا کہ
کریڈٹ پر دی جانے والی رقم کا مارک اپ حکومت ادا کرئے گی۔عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کا مقصد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چھوٹے لائیو سٹاک فارمرز کے لئے پنجاب میں بیف کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
قرضے کی سہولت سے چھوٹا لائیو سٹاک فارمر پروڈکشن، بریڈ ایمپورئمنٹ اور بیف برآمدات میں اضافہ کر سکتا ہے۔