کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا کے ایریا ایکسپینش کے حوالے سے اجلاس ،واسا نےضلع لاہور کی91 فیصد آبادی کے لئے پلاننگ کرلی

اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا نیٹ ورک وخدمات فراہمی کے ایکسپینشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا ضلع لاہور کے سیور و واٹر سپلائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کررہا ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابھی واسا 248مربع کلومیٹر میں 8ملین آبادی میں خدمات فراہمی کررہا ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا نے اگلے پانچ سال کیلئے لاہور ضلع کی 91فیصد آبادی کیلئے پلاننگ کی ہے۔ ایم ڈی نے کہا کہ واسا لاہور نے سیور و واٹر سپلائی کو سوفیصد تک لےجانے کیلئے مراحل میں پلاننگ کی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا سپیشلائزڈ ادارہ ہے۔ پلاننگ کے مطابق مشینری بھی فراہم کی جائے گی۔ شہری سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ پلاننگ کے مطابق واسا 6سب زونز کے تحت واسا خدمات فراہمی کو ایکسپینڈ کرے گا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا ایکسپینشن میں تمام ڈرینز کو باقاعدہ ڈسپوز کرکے مین ڈرینز میں ڈالا جا ئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button