میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ڈیجیٹلائزیشن وژن کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی نے راست نظام کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت کے ایم سی پاکستان کا پہلا بلدیاتی ادارہ بن گیا ہے جو تمام ادائیگیاں ای ٹرانسفر کے ذریعے انجام دے گا،میئر کراچی نے کہا کہ نئے مالی سال جولائی 2026ء سے کے ایم سی کی تمام وینڈرز، ٹھیکیداروں اور دیگر منظور شدہ ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی،ڈیجیٹل ادائیگیوں کا یہ نظام شفافیت، گڈ گورننس اور مالی نظم و ضبط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،انہوں نے کہا کہ راست کے ذریعے ادائیگیوں سے فنڈز مستحقین اور وینڈرز تک محفوظ، تیز رفتار اور حقیقی وقت میں منتقل ہوں گے جبکہ کاغذی کارروائی، دستی مراحل اور روایتی ادائیگیوں میں ہونے والی تاخیر کا خاتمہ ممکن ہوگا،انہوں نے کہا کہ یہ اقدام محض ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن نہیں بلکہ بلدیاتی مالیاتی نظام میں ایک انقلابی تبدیلی ہے جس سے مالیاتی نگرانی مزید مؤثر ہوگی، شفافیت میں اضافہ ہوگا اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی،انہوں نے کہا کہ کے ایم سی سندھ کے اکاؤنٹنٹ جنرل کے منظور شدہ ادائیگی نظام کے مطابق کیش لیس مالیاتی ماڈل اختیار کرنے والا پہلا بلدیاتی ادارہ بن گیا ہے جو جدید مالیاتی نظام کے نفاذ کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے،اس موقع پر مشیر مالیات کے ایم سی گلزار ابڑو نے منصوبے کی خصوصیات، نفاذی حکمتِ عملی اور ٹائم لائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Read Next
1 دن ago
میئر کراچی نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر روڈ ڈوئل کیرج وے کا افتتاح کر دیا
3 دن ago
میئر کراچی نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
4 دن ago
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
5 دن ago
دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز سے متعلق اہم اجلاس، نئے بلاک کی تعمیر اور طبی سہولیات میں توسیع کا فیصلہ
Related Articles
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر ہوٹل ایس او پیز پر عملدرآمد کرے گی،مرتضٰی وہاب
1 ہفتہ ago
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ملاقات،کراچی کی بلدیاتی ترقی اور شہری سہولیات پر تبادلہ خیال
1 ہفتہ ago




