فارمرزکی معاشی خود مختاری کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں،مویشی پال فارمر منصوبے کے تحت 11 ارب کے بلاسود قرضے منصوبہ کا آغازہو چکا،مریم نواز

پنجاب کا فارمر ترقی اور جدت کی راہ پر،وزیراعلیٰ مریم نوازکی بے مثال اور منفرد تاریخی سکیم

مویشی پال فارمرز کیلئے 11ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے پراجیکٹ کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن شروع، 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا، کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈڈیلرسے ونڈا،منرل مکسچراور سائلج خریدا جاسکے گا

80ہزار فارمرز مستفید ہونگے، مویشی پال فارمر27ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کر سکیں گے، 2لاکھ 70ہزار روپے تک بلا سود قرض ملے گا

لائیوسٹاک فارمرز کو 4ماہ میں قرض کی مساوی اقساط ملیں گی،4ماہ کے بعد پے منٹ کرنا ہوگی،ویٹرنری ہسپتال سے لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کر ا سکتے ہیں

پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے PLC اور شناختی کارڈ نمبر 8070پر میسج بھیجا جا سکے گا، ہیلپ لائن0800-09211بھی فنکشنل

پنجاب کے دیہات میں بسنے والے ہر فارمرکی معاشی خود مختاری کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں،ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، سب کوشریک کرینگے: مریم نواز

جواب دیں

Back to top button