کراچی کی 10 بلدیاتی نشستوں کے لیے 68 امیدوار میدان میں ہیں اور ان یونین کونسلز میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 10 بلدیاتی نشستوں پر ووٹنگ کے لیے 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور تمام کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ جن یونین کمیٹیوں کی خالی نشستوں پر انتخابات ہونے جارہے ہیں ان میں یو سی 5 یاسین آباد گلبرگ ٹاؤن کے وائس چیئرمین، یو سی 7 لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین، یو سی 10 بلدیہ ٹاؤن کے وارڈ 4 کے ممبر شامل ہیں۔ان کے علاوہ یو سی 7 کورنگی ٹاؤن کے وارڈ نمبر 1 کے ممبر، یو سی 7 ماڈل کالونی ٹاؤن کے چیئرمین، یو سی 6 لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین، یو سی 9 ملیر ٹاؤن کے چیئرمین، یو سی 7 ابراہیم حیدری ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 کے ممبر، یو سی 13 صدر ٹاؤن کے چیئرمین اور یو سی 5 منگھوپیر ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 کے ممبر کے لیے پولنگ ہوگی۔ان یونین کمیٹیوں میں 2 لاکھ 95 ہزار 491 افراد حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جن میں ایک لاکھ 57 ہزار 617 مرد اور 1 لاکھ 37 ہزار 874 خواتین ووٹرز شامل ہیں
Read Next
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب کی ملاقات، واگذار زمین صوبائی حکومت کے حوالے*
3 دن ago
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد،متعدد منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکج منظور
3 دن ago
میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6.135 ارب روپے سے تعمیر شدہ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کردیا*
Related Articles
حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
7 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان،تمام امدادی اداروں کو ایک ہی کمان میں دینے کا فیصلہ
7 دن ago




