ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ، ایل ڈی اے پراپرٹی کے تحفظ کے لیے جاری آپریشن کاجائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیااورایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کے تحفظ کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن ایف، ایم اور این بلاک میں تجاوزات و مویشیوں کے خلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے جاری آپریشن بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ جوہر ٹاؤن کے ایف، ایم اور این بلاکس میں ابھی تک ایک سو چالیس کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر عرصہ دراز سے بنی تجاوزات و جھگیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ایم اور این بلاک میں تجاوزات اور مویشی ہٹا دیئے۔آپریشن میں ایم سی ایل، ایل ڈی اے اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جی ون مارکیٹ اور ابوالصفہانی روڈ کے اطراف ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جوہر ٹاؤن کے تمام بلاکس میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر بورڈزنصب کیے جائیں اور فینسنگ یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button