شہریوں کی درخواستوں پر بلاوجہ اعتراض اور تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہیں،درخواستوں کا بروقت رسپانس یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف ونگز کی کارکردگی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں ہاؤسنگ سے متعلقہ مسائل اور درخواستوں کی پراسیسنگ کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سفٹڈ شدہ فائلوں کی مقررہ مدت میں پراسیسنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلاوجہ اعتراض اور تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔اجلاس میں سفٹنگ پراسسس میں آنے والے مسائل اور ان کے حل بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آنے والی درخواستوں پر اعتراضات اور حل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے ایس او پیز میں ترامیم کی جائیں۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آنے والی درخواستوں کا بروقت رسپانس یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کو ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرز فیلڈ میں نکلیں، اپنے اپنے ایریا میں موجود ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کی نگرانی یقینی بنائیں۔ ایل ڈی اے پراپرٹی پر کسی قسم کی تجاوزات و قبضہ قابل قبول نہیں ہے۔ایل ڈی اے کی تمام سکیموں کا خود دورہ کر رہا ہوں، افسران فیلڈ میں نظر آنے چاہیے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر فنانس، چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانرز،ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر انوائرمنٹ، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button