صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ٹاون ہال کا دورہ، ای ٹینڈرنگ عمل کا جائزہ لیا۔
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مختلف زونز کے کاؤنٹرز پر ای ٹینڈرنگ عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا۔منسٹر لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ٹھیکیداروں سے بھی ملاقات، ای ٹینڈرنگ نظام سے متعلق فیڈ بیک لیا۔ٹھیکیداروں نے بتایا کہ ای ٹینڈرنگ نظام میں شفافیت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ای ٹینڈرنگ نظام سے قبل روایتی انداز میں ٹینڈرز پیش کئے جاتے تھے۔ای ٹینڈرنگ نظام سے ایک، ایک ٹینڈر کو سامنے کھولنے سے شفافیت کا عمل صاف نظر آرہا ہے۔صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ نے ای ٹینڈرنگ نظام میں شفافیت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پلان ایک میگا پراجیکٹ ہے جو کہ لاہور کی ترقی کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ نے ضلعی انتظامیہ لاہور کو بطورِ ٹیم ورک اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دینے پر سراہا۔انھوں نے واضع کیا کہ ای ٹینڈرنگ نظام میں عفلت، کوتاہی اور کرپٹ عناصر کی ہرگز جگہ نہ ہے۔






