سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا ایل ڈبلیو ایم سی آؤٹ فال ورکشاپ کا دورہ ٓ

ٓٓآؤٹ فال ورکشاپ پر موجود گاڑیوں، روٹ پلان،فیبریکیشن اور ریپیرنگ کے عمل کا جائزہ لیا .سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین بھی ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی سی ای او فہد محمود، ورکشاپ انچارج عارف خلیل نے آؤٹ فال ورکشاپ پر جاری ورکنگ بارے بریفنگ دی ۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ہدایت کی کہ ورکشاپ سٹورز کی بہتر مینجمنٹ کے لیے سسٹم کو مکمل طور پر آٹومیٹ کیا جائے۔سڑکوں کے کناروں پر موجود گرد و غبار مکمل طور پر ہٹانے کے لیے ڈسٹ ایٹرز گاڑیاں ڈیزائن کی جائیں۔ ورکشاپ پرموجود تمام پرانی گاڑیوں کی مرمت کے لیے لاگت کا تخمینہ لگایا جائے۔معمولی مرمت کی حامل گاڑیوں کو فی الفور مرمت کر کے فیلڈ میں بھیجیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکشاپس پر فیول سروس مہیا کرنے کے لیے پلان کیا جائے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرا کی مدد سے تمام ورکشاپس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ورکشاپ پر ویسٹ کنٹینرز،ٹرالیز اور دیگر فلیٹ کی ان ہاؤس ریپیرنگ کی جارہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button