پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی)کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ آفیسرز کے لئے پبلک سروس ایتھکس پر ٹریننگ کا انعقادکیا گیا۔ٹریننگ میں صوبے بھر کے مختلف اضلاع سے پچاس سے زائدڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہوئے۔جبکہ معروف ٹرینرڈاکٹر علی ساجد نے شرکا کوپبلک سروس ایتھکس پرٹریننگ دی۔
محمود مسعود تمنا، جنرل منیجر (ID) پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی نے شرکا کوٹریننگ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی اس ٹریننگ کا مقصد لوکل گورنمنٹ آفیسرز کو اعلی اخلاقی اقدار کے مطابق پروفیشنل ذمہ داریوں کی ادائیگی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین انداز میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی اس ٹریننگ کا اہتمام جرمن ترقیاتی ادارے (GIZ) کی معاونت سے کیا گیا ہے۔
ٹریننگ میں آسیہ گل سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی ایف سی کی اس ٹریننگ سے لوکل گورنمنٹ سٹاف مزید بہتر انداز میں میونسپل سروسزفراہم کر سکے گا۔ اس لئے لوکل گورنمنٹ سٹاف کو استعداد کار میں بہتری لانے کے لئے اپنا نالج بہتر کرنا ہو گا۔ بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے لوکل گورنمنٹ سٹاف کو اپنی سکلز میں مزید بہتری لانی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور لوکل گورنمنٹ آفیسر میونسپل سروسز کی فراہمی آپ کی ذمہ داری ہے، ان سروسز کی عدم فراہمی کی شکایات صبر، اور خندہ پیشانی سے سننا اور انہیں حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
جسٹس (ر) علی اکبر بھی ٹریننگ میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ تمام مذاہب اور معاشروں کا بہترین اخلاقی قدروں کی پاسداری پر اتفاق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری اور میرٹ کا فروغ معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز آرکیٹیکٹ پلانر، چئیرمین بورڈ پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی ایف سی کا مشن عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خندہ پیشانی سے عوامی خدمت کی فراہمی عین عبادت ہے اور لوکل گورنمنٹ سٹاف کے افسران کے پاس نیکی کے یہ مواقع عوام کی صورت میں روز آتے ہیں اور انہیں خوش اخلاقی سے لوگوں کی شکایات سن کر ان کا موثر حل کرنا چاہئے۔
سید زاہد عزیز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایم سی آفیسرز سائلین کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں اور لوکل گورنمنٹ آفیسرزعوامی مسائل کے حل میں ہمدردی اور اخلاق سے کام لیں۔اسی حوالے سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ٹریننگ ماڈیول بھی شرکا کو فراہم کیا گیا۔ٹریننگ کے اختتام پر سپیشل سیکرٹری،جسٹس (ر) علی اکبر قریشی،شفاعت علی ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور ٹرینر ڈاکٹر علی ساجد کو خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ شرکا میں ٹریننگ ورکشاپ میں شمولیت کے حوالے سے سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
ٹریننگ میں جسٹس (ر) علی اکبر قریشی،آسیہ گل، سپیشل سیکرٹری،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،صنم ارشاد، ایڈوائز ر لوکل گورنمنٹ ((GIZ، شفاعت علی، ڈی جی لوکل گورنمنٹ، عدنان نثار، جنرل منیجر انجینئرنگ، معظم جمیل ملک، ایس پی او آئی ڈی،ایس پی او رضوانہ انجم، (SPO ESM) اور صہیب رفیق (DM,ID) شریک ہوئے۔





