میئر میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیرصدارت یوسیز میں جاری گلیوں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کے چیئرمین عبدالغفور درس اور دیگر یو سی چیئرمینوں نے شرکت کی۔ بلدیہ اعلٰی حیدرآباد کے ایگزیکٹو انجینئرز سول نے بھی شریک تھے۔ اجلاس میں تمام یوسیز میں جاری سڑکوں، گلیوں کی سی سی پیور بلاک سے تعمیر اور پیچ ورک کے جاری کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تمام UC چیئرمینوں نے میئر حیدرآباد کو اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں و گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں سمیت دیگر کاموں اور مسائل سے آگاہ کیامیئر حیدرآباد نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کی خدمت اور انکے بنیادی مسائل کو حل کرنے اور حیدرآباد شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں ۔اور ہم بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی تعمیر و ترقی کے کاموں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔تاکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہنے والے ہر شہری کو بہتر معیار زندگی میسر آسکے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد آپ کے ساتھ ہر طرح کی مدد کرے گی،

اجلاس میں میئر حیدرآباد نے تمام یوسیز چیئرمینوں کو انکے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیئرمینز اپنے اپنے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تین دن کے میں رپورٹ جمع کرائیں ۔جس میں تمام سکیموں اور پیچ ورک کے کاموں کے حوالے سے مکمل تفصیل ہو کہ اب تک کون کون سے کام ہوچکے ہیں ۔کتنے زیر تکمیل ہیں اور کتنے کام بند ہیں یا ان پر تاحال کام شروع نہیں ہوا ہے اور اسکی وجوہات بھی درج کریں تاکہ ان کاموں کو تکمیل میں حائل مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔اجلاس میں شریک تمام یوسیز چیئرمینوں نے انکے علاقوں میں تعمیر وترقی اور پیچ ورک کام کرانے پر مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو کا شکریہ ادا کیا






