واسا کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں، بلال یاسین

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو واسا لاہور کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے وزیر ہاؤسنگ کو ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، رین ڈیشن بورڈ، اور سکاڈا سسٹم جیسے جدید سسٹمز سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں، ریونیو ڈیش بورڈ، آئی ٹی اصلاحات اور ریونیو کولیکشن کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر ہاؤسنگ نے واسا لاہور کی آئی ٹی اصلاحات اور زیر زمین واٹر ٹینک منصوبوں کی خصوصی تعریف کی اور انہیں عوامی سہولت میں انقلابی قدم قرار دیا۔ وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت دی کہ واسا کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور ماسٹر پلان کے تحت واسا کے زیر انتظام ٹیوب ویلز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں واسا کے تمام ریونیو سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے پر زور دیا گیا تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ بلال یاسین نے بجلی بلوں میں کمی اور کفایت شعاری کے لئے واسا کی سولرائزیشن منصوبوں پر بھی فوری عملدرآمد کا عندیہ دیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ادارے میں ان ہاؤس کیپیسٹی بلڈنگ کے خصوصی پلان اور کروڑوں روپے کی بچت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں، ادارے میں شفافیت کے لئے سخت مانیٹرنگ سسٹم اور کنٹرول روم سسٹم کے مؤثر کردار پر بھی زور دیا گیا۔بلال یاسین نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button