پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کیلئے دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کیا جائیگا:مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں – گرو نانک صاحب ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے۔ پُر امن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیادپر قائم ہوتے ہیں -گرونانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کیلئے دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کیا جائے گا-نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10,000 روپے دئیے جائیں گے-اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر شہری کو تمام سہولتیں اور حقوق ملنے چاہئیں، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button