محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات پنجاب نے19.27 بلین روپے کی چار ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی ہے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی صدارت میں 19,274.594 ملین روپے کی چار ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔منظور شدہ سکیموں میں پنجاب سموگ مٹیگیشن اینڈ رسپانس انیشی ایٹو – 5,381 ملین روپے کی لاگت سے ایئر سیف ،پنجاب میں پانی کے معیار کی نگرانی کا بہتر نظام (DLI-2)، PGDP 2,972.720 ملین روپے کی لاگت سے،
3. 6,281.649 ملین روپے کی لاگت سے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (PTUT)، لاہور (نظر ثانی شدہ) کی مضبوطی، 4. 4,639.225 ملین روپے کی لاگت سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈیرہ غازی خان (نظر ثانی شدہ) کا قیام کی سکیم شامل ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف اکنامسٹ مسٹر مسعود انور، پی اینڈ ڈی بورڈ کے ممبران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔






