ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کا ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں کا دورہ،جواد الحسن گوندل کی ستھرا پنجاب پروگرام پر بریفنگ

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر نگرانی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے اپنی ٹیم اے سی ڈی جی خان تیمور عثمان اور چیف ایگزیکٹو افیسر سالڈ ویسٹ جواد الحسن گوندل کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے سمینہ چوک کا وزٹ کیا جہاں پر مین ملتان روڈ پر کراؤن فیلیر ہو گیا تھا جس سے کوئٹہ سے انے والی بھاری ٹریفک کی وجہ سے بار بار روڈ بند ہو رہا تھا فوری طور پر اس کو ریپیئر کرنے کا حکم دیا گیا اس کے علاوہ شاکر ٹاؤن کا تفصیلی وزٹ کیا گیا وہاں پر لگی ونچنگ مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور سپیڈ کو اور تیز کرنے کا کہا گیا

اس کے علاوہ مانکہ کنال پر صفائی کی صورتحال کو دیکھا گیا شہزاد کالونی میں تفصیلی وزٹ ہوا سیوریج کے تمام مسائل دیکھے گئے شہزاد کالونی کے رہائشیوں سے ملاقات کی گئی اشرف درزی والی گلی نور باڈا چوک پر تمام گلیاں دیکھی گئیں اور شہزاد کالونی کے بڑے کھڈے میں موجود پانی کو فوری طور پر ختم کرنے کا کہا گیا

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کہ جب تک یہ مسائل حل نہیں ہو جاتے میں اور میری ٹیم دن رات کام کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button