شہر کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت شہرِ لاہور کے تمام 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار صفائی ایکٹیویٹیز کی جا رہی ہیں۔

خصوصی صفائی اقدامات کے تحت شالیمار ٹاؤن میں 800 سے زائد ورکرز، 140 سے زائد آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات کیے گئے۔علاقے میں موجود 30 کوڑے کے پوائنٹس، 18 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اربن یونین کونسلزکے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔چائنہ سکیم،شالیمارٹاؤن میں موثر صفائی اقدامات کے لیے خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ چائنہ سکیم عارضی کلیکشن پوائنٹ اورفضل پورہ ویسٹ انکلوژر کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔مزیدبرآں ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں نے مادھو لعل حسین دربار، قبرستان اور اس سے ملحقہ راستوں پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے۔ نیلم سینما کمرشل مارکیٹ، کوٹلی پیر عبدالرحمن،جمیل پارک، جانی پورہ،محمد علی شادی ہال کے اطراف خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے رات کی شفٹ کے ساتھ ساتھ دن کی شفٹ میں بھی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ روزانہ کی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ دیہی یونین کونسلز میں ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے اوپن پلاٹس کی کلیئرنس یقینی بنائی جا رہی ہے۔ دیہی علاقے کے مکین بھی مرکزی شہر میں رہنے والے شہریوں کے برابر صفائی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے یا تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔






