ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیکنڈ شفٹ کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیسلٹیشن سنٹر پر آئی یومیہ درخواستوں کی پراسیسنگ کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ای خدمت پر آئے شہریوں سے عملے کی ورکنگ بارے فیڈ بیک لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیکنڈ شفٹ میں شہری کی درخواست پر ای خدمت کاؤنٹر پر اضافی عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹرول روم اور ری ویمپنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر ٹاؤن پلاننگ، انفورسمنٹ اور سی ایم پی ونگز پر مشتمل کنٹرول روم بنایا جا رہا ہے۔ کنٹرول روم میں غیر قانونی تعمیرات و کمرشل سرگرمیوں کی رئیل ٹائم پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کنٹرول روم میں آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کا سیکشن بھی بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرول روم کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر، چیف ٹاؤن پلانرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






