جھگیوں کو جلد از جلد ختم کروایا جائے، خانہ بدوشوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا صفائی و تجاوزات کے خاتمے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہے.ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے رنگ روڈ سروس لین، بیدیاں روڈ تا مراکہ کا دورہ کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی، ایل ڈبلیو ایم سی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے صفائی ستھرائی و تجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ صفائی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کی گنجائش نہیں اور مرکزی شاہراہوں سمیت سروس لین اور گلیوں و محلوں میں بھی صفائی انتظامات کو بہتر بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے اور سخت ایکشن لیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے اور جہاں کہیں پختہ و عارضی غیر قانونی تجاوزات ملے، فی الفور ہٹائی جائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گرین بیلٹس کی بحالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار، فٹ پاتھ کی تعمیرو مرمت پر فوکس کیا جائے اور شہری آبادی سے جھگیوں کے انخلاء کی بھی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ جھگیوں کو جلد از جلد ختم کروایا جائے، خانہ بدوشوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری بھی ماحول کو صاف رکھنے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گندگی نہ پھیلائیں اور کوڑا کچرا دان میں ڈالیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button