ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شہباز شریف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں "ہفتہ صحت” کا افتتاح کر دیا

ڈی سی لاہور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شہباز شریف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بیدیاں روڈ کا دورہ کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنر صدر، سی او ہیلتھ و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شہباز شریف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں "ہفتہ صحت” کا افتتاح کیا. سی او ہیلتھ نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہسپتال میں قائم ہفتہ صحت کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود مختلف کاؤنٹرز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کاؤنٹرز پر جا کر ڈاکٹر حضرات سے تفصیلی گفتگو کی. تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی تعداد سے متعلق دریافت کیا. انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد اور سہولیات سے متعلق پوچھا. ڈی سی لاہور نے واضع ہدایات کیں کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ہر قسم کے تعاون کے لئے پیش پیش ہے.

جواب دیں

Back to top button