سموگ میں کمی، بیرونی سرگرمیاں مکمل بحال ،محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سموگ میں کمی، بیرونی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق پارکس، چڑیا گھر، کھیل کے میدان کل سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔تفریحی مقامات، پارکس، چڑیا گھر، پلے گراونڈ، آوٹ ڈور سپورٹس دوبارہ بحال، 8 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ہر قسم کے فیسٹیولز، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔دکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پورا ہفتہ بشمول ہفتہ اور اتوار رات 8 بجے بند ہوں گی۔فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریز، ویکسینیشن سمیت صحت سہولیات آٹھ بجے بند ہونے کی پابندی سے مستثنٰی ہیں۔پٹرول پمپ، آئل ڈپو، تندور، بیکری، گراسری اسٹور، کرایہ اسٹور بھی مستثنیٰ ہوں گے ۔دودھ، ڈیری، مٹھائی، سبزی، پھل، چکن اور گوشت کی دکانوں کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔ای کامرس، پوسٹل، کورئیر، یوٹیلیٹی کی سہولیات سمیت بجلی گیس، موبائل اور ٹیلی کام سروسز بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کے صرف گراسری اور میڈیکل سیکشنز کھلے رہیں گے۔احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت سزا ہوگی۔

65 سال سے زائد عمر کے افراد سخت مشقت یا ورزش سے پرہیز کریں۔دل اور پھیپھڑوں کے مریض ڈاکٹر سے رابطہ رکھیں ۔ 5 سال سے کم عمر بچوں کو ذیادہ دیر تک کھلے مقامات پر رکھنے سے پرہیز کریں۔ عوام کھلی جگہوں پر ماسک پہنے ، ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا نےکی شہریوں کو مزید ہدایات کی ہیں کہ عوام سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔پابندیوں کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔عوام الناس کے بھر پور تعاون سے سموگ کی لعنت پر ہمیشہ کے لیے قابو پایا جائے گا۔وسیع تر مفاد میں عوام سے اپیل ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے اجتناب کریں جو سموگ میں اضافے یا دوسروں کی صحت کے لیے مسائل کا باعث بنیں۔ضلع لاہور، ملتان، فیصل آباد، اور گجرانوالہ میں دکانیں اور مارکیٹیں ہفتہ وار رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button