*ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ،ملتان روڈ، موٹروے سائیڈ کا تفصیلی دورہ،چیف انجینئر اور نیسپاک افسران کی بریفنگ۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ،ملتان روڈ، موٹروے سائیڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور نیسپاک افسران نے مجوزہ ڈیزائن بارے تفصیلی بریفنگ دی

۔سڑک کی مرمت و بحالی کے علاوہ وائڈننگ اور فٹ پاتھ کی توسیع کا کام بھی کیا جائے گا۔ موٹر وے اور ملتان روڈ سے آنے ا ور جانے والی ٹریفک روانی میں بڑی سہولت ملے گی۔اسفالٹ ورک، لین مارکنگ، بیوٹیفکیشن، سائنیج کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے شہر کے اہم ترین انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی کا کام آئندہ چند روز میں شروع کرے گا۔شہر کے مرکزی داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کے لیے سائنیج بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button