ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کی خصوصی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی و فروٹ منڈیوں، عام بازاروں اور بڑی مارکیٹوں میں مسلسل سرویلنس کر رہے ہیں تاکہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ حالیہ اقدامات کے نتیجے میں منڈیوں میں آلو کے 50، پیاز کے 50 اور ٹماٹر کے 29 ٹرکوں کی آمد سے طلب و رسد کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے باعث گوبھی، ہری مرچ، بھنڈی اور دیسی لہسن کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اکثر دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی مستحکم رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کا استحصال کرنے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور گرانفروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے تمام مجسٹریٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ منڈیوں میں کثیر سپلائی کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں قابو میں ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کے بوجھ سے بچایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں کی سہولت کے لیے سوشل میڈیا اور کنٹرول روم نمبر 03070002345 بھی جاری کر دیا ہے جہاں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



