*وزیراعلٰی ہدایات عملدرآمد/پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز جامع صفائی آپریشنز/کمشنر لاہور مریم خان کا چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ*

وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کے پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز جامع صفائی آپریشنز جائزہ کے لئے ہسپتالوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز میں مریضوں کیلئے طبی نگہداشت مانیٹرنگ و جامع صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی، بچہ وارڈ، ریسکیو 1122پروٹوکولز اور انفارمیشن ڈیسک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایم ڈی چلڈرن ہسپتال و سینئر ڈاکٹرز نے طبی سہولیات فراہمی بارے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی دستیابی، مفت فراہمی سمیت صفائی معیار، علاج معالجے سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود بچوں کے اٹنڈنٹس سے مفت ادویات کی فراہمی و طبی عملے کے تعاون بارے بھی دریافت کیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے چلڈرن ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ "مریضوں کیلئے مفت ادویات“ نوٹسز کو اردو میں بھی لکھ کر مناسب جگہوں پر آویزاں کیا جائے، او پی ڈی کے باہر ویل چیئرز دستیابی کو باقاعدہ رکھا جائے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ لاہور ڈویژن میں پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز کے اندرون و بیرون کی ڈیپ کیلننگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات ہسپتالوں میں تمام طبی سہولیات، مفت ادویات فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button