*کمشنرلاہور ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس، چاروں اضلاع میں جاری تجاوزات آپریشن، بیوٹیفکیشن پر پلاننگ پیشرفت، تسلسل اور ٹائم لائنز کا جائزہ*

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں جاری تجاوزات آپریشن پر پیشرفت، بیوٹیفکیشن و پلاننگ، تسلسل اور ٹائم لائنز جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے تجاوزات آپریشن، شہروں کی تزئین و آرائش، اہم سڑکوں کی بحالی اور پارکس قیام کیلئے پلاننگ بارے بریفنگ دی۔ ڈی سیز نے تجاوزات کیخلاف آپریشن و پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں شناخت کردہ 93 پوائنٹس میں سے 80 پوائنٹس سے تجاوزات کلئر کردی گئی ہیں جبکہ ننکانہ سے 80 فیصد، قصور 84 فیصد اور شیخوپورہ سے 75 فیصد تجاوزات ختم کردی ہیں۔

کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنی ہوئی اسٹیبلشمنٹ کو دوبارہ بحالی کی کیوں ضرورت پڑی۔ان وجوہات کا تعین ضرور کریں، انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں ہدایات کیمطابق کمرشل ایریاز کی ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پر پلاننگ کی جارہی ہے جبکہ مین بازاروں، مین سڑکوں پر تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ تجاوزات آپریشن کی کامیابی یہ ہے کہ دوبارہ تجاوزات سر نہ اٹھائیں، تجارتی مراکز کی منظم شکل میں بحالی اور ان تک باسہولت عوامی رسائی کیلئے اقدامات کو پلاننگ کا حصہ بنائیں۔

چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button