معرکہ حق بنیان مرصوص : لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے یوم تشکر ریلی کا انعقاد

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ہونے والی جنگ میں فتح پر ملک بھر میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بھی یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس سے شروع ہونے والی ریلی لاہور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اور سی ای او بابر صاحب دین نے ریلی کی قیادت کی۔یوم تشکر ریلی میں ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کی حمایت میں بینرز اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستانی فوج کی بہادری نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔مزید برآں ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button