ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ایم ڈی واسا اور تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان نےشرکت کی۔ اجلاس میں ٹینڈرز اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سید موسیٰ رضانے کہا کہ ای ٹینڈرنگ میں اب تک ہونے والے یا آئندہ آنے والے تمام ٹینڈرز میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کسی بھی علاقے میں ترقیاتی کام سے قبل مکینوں کو اس بارے مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا۔سکیم کے مکمل ہونے کے بعد کسی ادارے کو یا فرد کو بغیر اجازت کے توڑ پھوڑ یا تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان شہر کی اندرونی گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے لئے ایک تاریخی میگا پراجیکٹ ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں سیوریج، پانی کی فراہمی ونکاسی، کچی گلیاں ، چھوٹی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے منصوبوں پر
تمام شرکا کو دن رات کام کرنے کی ہدایت کی گئی اور واضع کیا گیا کہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ، یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔پروجیکٹ میں سیفٹی ، سہولت اور کوالٹی کے بہترین معیارات کو یقینی بنایا جائے گا