ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کاقائدہ اعظم ٹاؤن،گرین ٹاؤن اورفیصل ٹاؤن کادورہ۔عرصہ دراز سے قیمتی اراضی کو ڈویلپ نہ کرنے پر اظہارناراضگی

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے قائد اعظم ٹاؤن/ ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کا دورہ کیااورایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کاجائزہ لیا۔ڈائریکٹر قائد اعظم ٹاؤن ظفر اقبال نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ٹاؤن شپ میں ایل ڈی اے ملکیتی 150 کینال اراضی پر جھگیاں، تجاوزات و قبضہ ختم کروایاجائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے عرصہ دراز سے قیمتی اراضی کو ڈویلپ نہ کرنے پر ناراضگی کااظہارکیااور اربوں روپے مالیتی پراپرٹی کو ڈویلپمنٹ کرنے کا پلان طلب کرلیا۔

انہوں نے کہاکہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔قیمتی پراپرٹی پر ایل ڈی اے ملکیتی بورڈ اور فینسنگ کی جائے۔ایریا کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کا آپریشن جلدشروع کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button