وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا ریلوے گرائونڈ کا دورہ، پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس پر منعقد ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ریلوے گرائونڈ نزد کالا پل کا دورہ کیا اور پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس پر منعقد ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن و صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ جاوید ناگوری جاوید ناگوری، نجمی عالم، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ٹاؤن چیئرمینز فرحان غنی، راشد خاصخیلی، ڈسٹرکٹ سائوتھ کے تیمور سیال، سرور غازی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔سعید غنی نے بتایا کہ اس سے قبل یہ جلسہ نشتر پارک میں منعقد ہونا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کے باعث جلسہ کا مقام تبدیل کرکے اب ریلوے گرائونڈ رکھا گیا ہے۔ریلوے گرائونڈ میں منعقد ہونے والا جلسہ دوپہر 4.00 بجے شروع ہوگا اور اس جلسہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔جلسہ کے مقام کی تبدیلی کے بعد نئے مقام پر جلسہ کی تیاریوں کا آغاز زور و شور سے شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے 57 برسوں میں بلا رنگ و نسل و مذہب صرف عوام کی خدمت کی ہے۔ سید وقار مہدی نے کہا کہ بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک سب نے اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آج اگر اس ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے اور عوام کو آزادی رائے کا حق ملا ہے تو یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے۔ جاوید ناگوری نے کہا کہ یوم تاسیس پر 30 نومبر کو کراچی کے ریلوے گرائونڈ میں منعقد ہونے والے جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا۔

پیپلزپارٹی کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ، سٹی ایریاز، یوسیز اور وارڈز کی سطح پر جلسہ کی تیاریوں کا آغاز زور و شور سے شروع کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button