کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل کا دورہ

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل کا دورہ، ادارہ کے زیراہتمام سپورٹس گالہ 2024ء میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، معروف عالم دین علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا جس طرح دنیا میں عالم اسلام کا پرچار کر رہے ہیں بلاشبہ ان کی دینی اور اصلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔کھیلوں کے فروغ کیلئے انہوں نے سپورٹس گالہ 2024ء کا اہتمام کرکے معاشرے میں نوجوان نسل کیلئے صحت مندانہ کھیلوں کے فروغ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے انتہائی قابل تعریف ہیں۔

موجودہ وقت میں ایسی صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف سے نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے احسن اقدام قراردیا اور کہاکہ موجودہ حکومت کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے اور نوجوان نسل کو صحتمند سرگرمیوں کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ ایسی مثبت سرگرمیوں کی ہر سطح پرحوصلہ افزائی کرے گی، گزشہہ ماہ بھی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام بین المسالک امن کھیل میلہ کا انعقاد کیا گیا اور آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ تقریب میں سٹارکرکٹرحسن علی، اتھلیٹس بھی شریک تھے

جواب دیں

Back to top button