کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ثمینہ سیف نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال سمیت روڈز وہائی ویز کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے چک 106 ج۔ب کھچیاں سے ضلع کی حدود براستہ 103
ج۔ب برنالہ 6.50 کلومیٹر سٹرک کی مرمت وبحالی کی سکیم پر عملدرآمد کی پیشرفت پر بریفنگ لی۔کمشنر نے روڈ کی مرمت وبحالی کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی رپورٹ کا بھی مشاہدہ کیا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے نےعوامی ضرورت کے منصوبہ کی نظرثانی شدہ بجٹ کے تحت عملدرآمد کی منظوری دے دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکیم کی تکمیل میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔محکمہ شاہرات کو شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ
شاہرات کی مرمت وبحالی کی سکیموں کی خود مانیٹرنگ بھی کروں گی۔کمشنر نے ڈی ڈی ڈبلیو پی فورم سے منظوری کے لئے عوامی بہبود کے دیگر منصوبوں کی ڈاکومنٹیشن بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔