لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اپنے ورکرز کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری ہے۔2023میں شروع کی جانے والی حج پالیسی کے تحت مسلمان ملازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دوسری قرعہ اندازی کی گئی۔ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر شاہین کمپلکس میں سی ای او بابر صاحب دین نے الیکٹرانک قرعہ اندازی 2024 کے ذریعے 3 ناموں کا اعلان کیا۔
ہیڈ آفس سٹاف سے قرعہ سینئر منیجر اکاؤنٹس نوید لطیف کے نام نکلاجبکہ دومزید خوش نصیبوں میں داتا گنج بخش ٹاؤن سے ورکر عبدالرحمن اور راوی ٹاؤن سے ورکر سلمان یوسف شامل ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاورکرز دوست پالیسیوں پر عملدرآمدکے حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی مینجمنٹ اپنے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔حج پالیسی کے تحت ہر سال قرعہ اندازی کے ذریعے 1 آفیسر اور 2 ورکرز حج کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔ گزشتہ سال پہلی بار حج پالیسی کے تحت 3 ورکرزنے حج کا فریضہ ادا کیا۔جی ایم ایچ آرمیجر الطاف احمد نے حج قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد کروایا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، یونین نمائندگان اورسٹاف نے شرکت کی۔سی ای او بابر صاحب دین نے اس کارِ خیر کا حصہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید کہا ہمارے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، ان کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔10 ہزار سے زائد ورکرز کو پہلے ہی سوشل سیکیورٹی کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔وفات پانے والے ورکرز کیلئے کفن دفن کے اخراجات، ایکسیڈنٹ کی صورت میں مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ رواں سال 100 ورکرز کے بچوں کیلئے مختلف ٹیکنیکل کورسزمکمل کروائے گئے۔ بذریعہ قرعہ اندازی حج کے لیے منتخب ہونے والے صفائی ورکرز نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے رب کے شکر گزار ہیں۔ اللہ پاک نے انہیں حج کی سعادت سے نوازنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کو ذریعہ بنایا۔ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ اپنے ورکرز کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔