سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا چین میں ہواوے ٹیکنالوجی لمٹیڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ

ایڈیشنل چیف سیکریٹری (داخلہ) سندھ محمد اقبال میمن، ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹیز اتھارٹی، پلاننگ، پالیسی اور کوآرڈینیشن اسپیشلسٹ، چیف ٹیکنیکل آفیسر، سندھ سیف سٹیز اتھارٹی و دیگر حکام انکے ہمراہ تھے۔

اس دورے کا مقصد کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے درکار آلات کی جانچ، عملی جائزہ اور کمپنی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرنا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے لیے آلات ہواوے ٹیکنالوجی لمٹیڈ سے خریدے جارہے ہیں یہ دنیا کی بہترین کمپنی ہے جس کے آلات کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار ہواوے کی ڈونگ گوان آر اینڈ ڈی سٹی کا معائنہ کیا جہاں انہیں درمیانے اور چھوٹے سائز کے ڈرونز اور دیگر سیکیورٹی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے دکھائے گئے۔

یہ آلات سندھ میں ٹیکنالوجیکل ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کمپنی کی تکنیکی صلاحیتوں کو سراہا اور مستقبل کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ یہ دورہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کا مظہر ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے ہواوے کے ایل ٹی ای/نیٹ ورک آلات کی اسمبلی لائن کا بھی جائزہ لیا کمپنی کے حکام نے بریفنگ دی کہ یہ آلات جدید ترین خودکار عمل کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں جو کارکردگی اور اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہیں۔

ہواوے حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی موجود ہے، جو سیف سٹی پراجیکٹ جیسے منصوبوں کے لیے موزوں ہے۔ یہ دورہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور سیف سٹی پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button