ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ہیڈآفس میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سی ای او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کی کوارڈینیشن بہتر بنانے اور پارکنگ قوانین پر عملدرآمد بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اورافسران کو ہدایات دی گئیں کہ ایل ڈی اے اور ایم سی ایل اپنے اپنے کنٹرولڈ ایریاز میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کریں۔شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے۔شہر کے اندر مویشی نہ رکھنے کے احکامات پر خصوصی مہم کے ذریعے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے مل کر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے اورڈی سی لاہورنے کہاکہ شہر میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے پارکنگ قوانین پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔ایل ڈی اے اور ایم سی ایل اپنے اپنے ایریا میں بلڈنگ کنٹرول پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ایل ڈی اے اور ایم سی ایل ایریاز میں ہائی رائز املاک کی تعمیر کے دوران ٹیپا کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں سی ای او ایم سی ایل، ٹریفک پولیس، ٹیپا اور دیگر محکموں کے نمائندوں سمیت چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔