وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا مشن..پنجاب کے 15 اضلاع میں 944 نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے پہلے مرحلے کی تیاری ۔۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، سی ای او صاف پانی اتھارٹی زاہد عزیز، ڈی جی او اینڈ ایم زوہیب بٹ نے اہداف کی تکمیل بارے تفصیلی بریفنگ دی،وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نئے پراجیکٹس بارے تجاویز دی گئیں،جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن کے چار شہروں میں صاف پانی کی بوتلوں کے ذریعے فراہمی کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا،2 چھوٹے اور ایک بڑے پیمانے پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب بھی پی سی ون میں شامل کیا گیا ہے، اجلاس میں پوٹھوہار ریجن میں ڈیم کے پانی کی ٹریٹمنٹ سے صاف پانی کی فراہمی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب کے باسیوں کیلئے صاف پانی کے تاریخی منصوبے مرتب کیے جا رہے ہیں، وزیر ہاؤسنگ نے دہائیوں سے پنپتے مسائل پر قابو پانے کیلئے پی سی ون جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے پائیدار منصوبہ بندی کی خواہاں ہیں، سالانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے نئے پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ اور چیئرمین صاف پانی اتھارٹی چوہدری زاہد اکرم بھی اجلاس میں شریک تھے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*واسا لاہور کے عیدالفطر 2026 کے حوالے سے ایس او پیز اور عیدالفطر کے دوران ٹیوب ویلز کے اوقات کار جاری*
6 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں درختوں کے کاٹنے پر مکمل پابندی / جیو ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کیلئے ایپلیکیشن تیار*
3 دن ago
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
5 دن ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
Related Articles
وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا
1 ہفتہ ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا طویل دورہ، ڈی سی آفس گجرات میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت*
2 ہفتے ago




