وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات نے شاہراہ فیصل، شاہین کمپلیکس، ایم اے جناح روڈ، کے ڈی اے چورنگی لیاقت آباد، نمائش، گارڈن اور سہراب گوٹھ سمیت متعدد علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نکاسی آب کے انتظامات، سڑکوں کی صورتحال اور شہری سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، مختلف ٹاؤنز کے چیئرمینز اور بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر بلدیات نے مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے بارش کے باعث درپیش مسائل، شکایات اور جاری کاموں سے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شدید بارش کے باعث شہر کے بعض نشیبی علاقوں میں مسائل پیدا ہوئے تاہم متعلقہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز سمیت تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن مقامات سے شکایات موصول ہوئیں وہاں فوری طور پر اقدامات کیے گئے جبکہ چند علاقوں میں کام تیزی سے جاری ہے اور جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ یوسی چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندے بھی فیلڈ میں متحرک ہیں اور دن رات کام کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے لیے ہیوی مشینری تعینات کی گئی ہے جبکہ پمپنگ اسٹیشنز کو بھی فعال رکھا گیا ہے تاکہ پانی کی سطح کو جلد از جلد کم کیا جا سکے۔ ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پہلے ہی الرٹ کردیا گیا ہے اور پیشگی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور بارش کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کو جدید اور خوبصورت گیٹ وے کوریڈور بنایا جائے گا،چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ
1 دن ago
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات سندھ کا اہم اجلاس
6 دن ago
*کراچی کےلیے خوشخبری،10 ارب روپے کے 10 بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبے تیار*
1 ہفتہ ago
میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی کاوشوں سے بلدیہ اعلیٰ کی پرانی فائر باؤزر کو نئی زندگی مل گئی
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ سندھ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال*
Related Articles
مراد علی شاہ کا حیدرآباد میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو فلائی اوور کے التواء کا نوٹس،جولائی 2026 کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کا حکم
1 ہفتہ ago
ایس بی سی اے نے تعمیراتی اجازت ناموں کی چاروں کیٹیگریز کی آٹومیشن کے لیے ایک ماہ کی مدت مقرر کردی
1 ہفتہ ago




