ٹاؤن شپ کے رہائشی ایریاز میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات،مکینوں کی درخواست، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے رشوت لے کرسربمہر کئے گئے گوداموں کو دوبارہ کھول دیا۔

ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی طرف سے ٹاؤن شپ کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات سے پرسکون زندگی گزارنے والے رہائشیوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔دکانوں اور مارکیٹس کے بعد اب گودام اور فیکٹریاں تعمیر کروائی جا رہی ہیں۔رہائشی آبادی میں غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں سے حادثات اور جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اتحاد سٹریٹ بلاک نمبر 3 سیکٹر سی ون مسجد سٹاپ ٹاؤن شپ کے رہائشیوں نے غیر قانونی گوداموں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کو درخواست دی

جس پر کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی گوداموں کو سربمہر کر دیا گیا۔مکینوں کے مطابق چند دنوں کے بعد ہی ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی عباس نے گوداموں کے مالکان سے مک مکا کر کے انھیں کھول دیا۔مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سرپرستی میں ٹاؤن شپ میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کروائی جا رہی ہیں۔جس کے رہائشیوں شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔متاثرہ مکینوں نے وزیر ہاؤسنگ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سے علاقوں کا سروے کروانے اور غیر قانونی تعمیرات و کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کارروائی اور ان کی روک تھام کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button