کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت مون سون کوآرڈینیشن اور ٹریفک مینیجمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ مون سون میں ضلعی انتظامیہ، واسا، ٹریفک پولیس، ایل ڈی اے اور ایل ڈبلیو ایم سی ایک ٹیم ہیں، انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی سپروائزری ٹیمز واسا ایمرجنسی کیمپس کا حصہ ہونگی۔اجلاس میں ٹریفک انجینیرنگ افسران نے جیل روڈ پر پیک ٹائم میں ٹریفک دباؤ کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک انتظامیہ اور ٹیپا کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ

ٹریفک انجینیرنگ انٹروینشنز، ماک ایکسرسائزز اور سائینیج سے ٹریفک روانی کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ماک ایکسرسائز کے ساتھ ٹریفک روانی کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن کا تسلسل ناگزیر ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ترجیحات میں شہریوں کیلئے آمدورفت میں آسانی اہم ترین ہے، ٹریفک انتظامیہ اور ٹیپا پلاننگ مکمل کریں، ٹریفک روانی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ائیرپورٹ فضائی حدود میں برڈ ہیزرڈ کنٹرول کیلئے ایل ڈی اے اور ایل ڈبلیو ایم سی اشتراک کار سے سٹریٹیجی بنائیں۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا، ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی محمد ذوالقرنین، چیف انجینیر ٹیپا اقرار حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی






