پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 26 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں جناح انسٹیٹیوشن اف امراض دل کے میڈیکل آلات کی خریداری کے لیے 7 ارب 70 کروڑ کے فنڈز،

نواز شریف انسٹیٹیوشن اف امراض دل سرگودھا کے میڈیکل آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب 83 کروڑ روپے ،محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے ہسپتالوں کی مرمت کے لیے 6 ارب 84 کروڑ روپے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کی تعمیر و مرمت کے لیے 8 ارب 39 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔ اجلاس میں ایم پی ڈی ڈی اور پی ائی ایم پی ڈی ، گاڑیوں کی خریداری کے لیے پوزیشن پیپر کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






