شہر لاہور کے ہر گھر کو ویسٹ فری بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مرحلہ وار تمام ٹاؤنز میں گھر گھر سے کوڑا اُٹھانے کے لیے صفائی عملہ اور رکشہ سکواڈ تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا آغازکر دیا گیا۔ یونین کونسل 222 میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کی افتتاحی تقریب میں ملک شہباز کھوکھر، نے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کے کمیونٹی موبلائزرز نے رہائشیوں کو گھر گھر سے کوڑا اُٹھانے کی مہم سے متعلق آگاہی دی اورعلاقہ مکین کے ہمراہ میاں پلازہ جوہر ٹاؤن میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مزید برآں جوہر ٹاؤن بلاک اے ون،اے تھری،ڈی ون اور ڈی تھری میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کرنے کے لیے گھر گھر سے کوڑا اُٹھانے کی مہم جاری ہے۔ ہر یونین کونسل میں 8 سے 10 لوڈر رکشے ویسٹ کولیکشن کیلئے تعینات کیے جا رہے ہیں۔ہر روز 2 نئی یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔






