ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے فیشن ایونیو، سرسید روڈ، غالب روڈ کا دورہ کیا

۔ڈی جی ایل ڈی اے نے حالی روڈ، قصوری روڈ اور دیگر بلاکس کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔گلبرگ سکیم کے کمرشل کوریڈورز میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام جاری ہے۔واسا اور ایل ڈی اے ٹیمیں گلبرگ سکیم میں انٹیگریشن سے کام کر رہی ہیں۔ پارکنگ ایریا، فٹ پاتھ، پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فٹ پاتھ پر دیدہ زیب اور پائیدار ٹف ٹائلز اور پیور لگائے جا رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام کی سپیڈ بڑھانے کی ہدایت کی۔






