*محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سےاندراج پیدائش و اموات رولز 2025 کے تحت فیسوں کا نیا شیڈول جاری*

محکمہ بلدیات پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ اندراج پیدائش و اموات رولز 2025 کے تحت فیسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔جو رولز کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد صوبہ کی تمام 4015 یونین کونسلز میں نافذالعمل ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے تمام ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو نئے شیڈول کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور کسی قسم کی فیس نہ لینے کا پابند کیا ہے۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے پیدائش و اموات کے نئے شیڈول کے مطابق سات سال تک پیدائش و اموات کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ کا اجراء مفت ہے جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔پیدائش کے تاخیری اندراج 7 سال کے بعد کی فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔پیدائش کا تاخیری اندراج پاکستانی شہری مقیم بیرون ملک فیس 1000 روپے ہے۔غیر ملکی پیدائش کا تاخیری اندراج کی فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔اموات کے تاخیری اندراج 7 سال کے بعد کی فیس 1000 روپے،تصیح یا تبدیلی کی فیس 500 روپے جبکہ ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ کی فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔سرکاری فیس سے زائد وصولی کی صورت میں متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری کے خلاف کارروائی ہو گی۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button