وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی نجی تنظیم یا عام شہری کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔ تاہم حکومت نے صرف یہ ہدایت جاری کی ہے کہ کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے اس کی جانچ پڑتال لازمی کرائی جائے تاکہ غیر معیاری کھانے کے باعث متاثرین کی صحت کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر نجی افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے پیش نظر یہ فیصلہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ موجود ہے، لہٰذا حکومت نے یہ اقدام متاثرین کے بہترین مفاد میں اٹھایا ہے۔عظمیٰ بخاری نے بعض حلقوں کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہی ہیں تاکہ انتظامیہ کو مکمل آگاہی ہو اور عوام کو یہ پیغام جائے کہ حاکم وقت ہر لمحہ ان کے ساتھ موجود ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ان کی وزیراعلیٰ ہر حال میں اور ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل براہِ راست سن رہی ہیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






