کمشنر لاہور زید بن مقصود کا لاہور میں جاری مختلف میگا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

کمشنرلاہور زید بن مقصود نے راوی برج توسیعی منصوبے اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ لاہور کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی ے طاہر فاروق ہمراہ موجود تھے۔ چیف انجینئرز ایل ڈی اے نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی برج توسیعی منصوبہ مکمل ہونے سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی برج منصوبے پر دریا کے بہاو کو موڑنا بڑا چیلنج تھا، ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی 96 میں سے 91 گرڈرز مکمل جبکہ آخری 7 پائلوں پر کام جاری ہے۔بعدازاں کمشنر لاہور نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ بند روڈ منصوبے کے دونوں پیکجز کا بھی دورہ کیا۔بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو پر کام جاری ہے، منصوبے پر کام کے ساتھ ساتھ ٹریفک روانی بھی جاری ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں پیکجز کے اطراف کی سروس روڈ اور ڈرین پر کام تیز کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے دونوں میگا پراجیکٹس پر جاری کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ میگا منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر ایل ڈی اے، نیسپاک اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button