کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ سموگ کے مضر صحت عناصر کا تجزیہ اور ریسرچ رپورٹ کے مطابق کام نتیجہ خیز ہوسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ درختوں کی کمی، گاڑیوں کا دھواں، ناکافی ڈسٹ کنٹرول، فصلوں کو جلانا سموگ کی بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا انسداد سموگ پر فوکس ہے۔ واٹر کمیشن ماحولیاتی آلودگی پر بھرپور کام کررہا ہے۔ پائیرولیسز پلانٹس پر مکمل پابندی ہے۔ غیر قانونی طور پر فعال ہونے والے کو مسمار کردیا جائے۔ کمشنر لاہور نے محکمہ زراعت کے تحت فصلوں کی باقیات ختم کرنے کیلئے مشینوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی تفصیل طلب کرلی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے تمام سیکٹرز کے خلاف انتظامیہ کا کردار زیرو ٹالرنس پر طے ہوگا۔ کمشنر لاہورزید بن مقصود نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریز اور صنعتی یونٹس کو انسداد سموگ پالیسی کے مطابق مانیٹر کریں۔                   اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین،

 

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان سمیت ایل ڈی اے، محکمہ ماحولیات، محکمہ جنگلات، کنٹونمنٹ بورڈسمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔ تمام اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button