ڈی جی ایل ڈی اے سبزہ زار سکیم کا اچانک دورہ،30 سال سے زائد عرصہ سے بنی جھگیاں، تجاوزات و قبضہ سے کلیئر کرائی گئی جگہ پر کمرشل زون بنایا جائے گا۔طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم میں ”ایل“بلاک ”ڈی“بلاک ، کے بلاک ودیگر بلاکس کا اچانک دورہ کیا اورواگزار و کلیئر کرائی گئی ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ30 سال سے زائد عرصہ سے بنی جھگیاں، تجاوزات و قبضہ سے کلیئر کرائی گئی جگہ پر کمرشل زون بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے واگزار کرائی گئی 300 کینال سے زائد جگہ پر کمرشل زون بنانے کا پلان طلب کر لیااور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ واسا ملکیتی جگہ سے بھی جھگیاں و تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں۔انہوں نے ڈی بلاک سبزہ زار میں ایل ڈی اے ملکیتی 90 کنال جگہ پر مکمل فینسنگ اور بورڈ نصب کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ واگزار و کلیئر کرائی گئی جگہ کو مکمل طور پر کلیئر کرکے تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور کو ڈی بلاک کی جگہ کا بہتر پلان بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر انجینئرنگ ودیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button