وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کوپنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے امریکہ کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف بھی کرایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔پاکستان اور امریکہ کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلا ب کا سامنا پامردی سے کیا۔تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے۔پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے۔پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔سرزمین پنجاب ہزارہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے۔حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آرہی ہے۔حکومت پنجاب سرحد پار سے آنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہورہی ہے۔پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہورہا ہے،اسےمحسوس کیا جارہا ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
4 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



