مطالبات منظور، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹانک کے عملہ صفائی کی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ

ٹانک(بلدیات ٹائمز) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹانک کے عملہ صفائی کی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق TMA ٹانک کے عملہ صفائی نے 3,4 ماہ کی تنخواہوں اور 6,7 ماہ کی پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے ہڑتال کی ہوئی تھی جو لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی انتھک کاوشوں سے صوبائی حکومت کی طرف سے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ کی ریلیز اور ڈیڑھ کروڑ روپے Own Sourses کی کی موجودگی میں آج مقامی ممبر صوبائی اسمبلی عثمان خان بیٹنی ، تحصیل میونسپل آفیسر عطاءاللہ چوہدری اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر حاجی انور کمال خان مروت ، قیصر کامران ، بلال خان ، شیرزمان اور دیگرز کی موجودگی میں تمام عملہ صفائی اور واٹر سپلائی کو ائندہ ہفتے کے دوران تین ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا

جس پر عملہ صفائی کی یونین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اور تمام حاضرین مجلس اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا جے قائدین کا ملازمین اور پنشنرز کے دکھ درد کو محسوس کرکے مسائل کو حل کرنے پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹانک کی عوام کو صفائی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم کیا۔یاد رہے کہ TMA ٹانک کے عملہ صفائی و اٹر سپلائی کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے میں فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی نے قلیدی کردار ادا کیا اور روزانہ کی بنیاد پر صوبائی حکومت، لوکل کونسل بورڈ اور مقامی یونین سے رابطے رکھے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button